میونسپل ورکرز یونینز الائنس کے بلدیہ جنوبی کے سینی ٹیشن اسٹاف کے مسائل پر اجلاس

وزیر بلدیات سے ملاقات میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) میونسپل ورکرز یونینز الائنس کا بلدیہ جنوبی کراچی کے معاملات پر الائنس کا اہم اجلاس صدر سیدذوالفقارشاہ کی زیر صدارت کے ایم سی ورکشاپ میں ہوا ۔اجلاس میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ میں کام کرنے والے بلدیہ جنوبی کے سینی ٹیشن اسٹاف کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اجلاس میں جولائی سے زیر التواء چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔

فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ جنوبی کراچی کے چیئرمین کے توسط سے وزیر بلدیات سے ملاقات کرکے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے معاملات پر بات چیت کے ذریعے انہیں چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری پر پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا ۔چیئرمین بلدیہ جنوبی سے اس سلسلے میں کردار کرنے کی بھی درخواست کی جائے گی کیونکہ کام چھوڑ ہڑتال کی صورت میں چیئرمین بلدیہ جنوبی الائنس کی قیادت سے گلے شکوے کرتے ہیں اور بعدازاں مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔اجلاس میں الائنس کے جنرل سیکریٹری ملک محمد نواز ،مرکزی رہنمائوں پرویز جدون ،شاہجان بلوچ ،سعید رئیسانی ،قاسم شاہ ،جان محمد بلوچ ،حبیب الرحمن ،شکیل احمد ،سمندر گل ،حنیف بلوچ ،محمد طارق اور دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے الائنس کی دی گئی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے وزیربلدیات کو اپنا کردار اداکرنے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :