میئر کراچی کی کے ایم سی میں معذور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 نومبر 2017 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے معذور کنٹریکٹ ملازمین کی سروس کو ریگولر کرنے کے لئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں میئر کراچی کی منظوری سے ایک سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے سربراہ گریڈ 19- کے آفیسر ظفر اقبال اور سیکریٹری ڈائریکٹر ایڈمن ایچ آر ایم عبدالرشید ہیں جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر کوآرڈینیشن میئر کراچی عمران احمد، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن میٹروپولیٹن کمشنر ظفر راجپوت اور ڈائریکٹر لینڈ مسرت علی خان شامل ہیں، سلیکشن بورڈ کو ایک ہفتے کے اندر اپنی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جلد از جلد مطلوبہ اہلیت کے حامل معذور کنٹریکٹ ملازمین کی سروس کو ریگولرائز کرکے اس عمل کو مکمل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :