مسلم لیگ ( ن)سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی اور نہ ہی پارٹی قیادت نواز شریف سے ملاقات ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ ( ن)سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی اور نہ ہی پارٹی قیادت نواز شریف سے ملاقات کرے گی، آصف علی زرداری

جمہوریت کی بالادستی کے حوالے سے ہونے والے معاملات میں ہم تعاون کریں گے، خورشید شاہ سے ملاقات میں گفتگو

مسلم لیگ ( ن)سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی اور نہ ہی پارٹی قیادت نواز شریف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے جمعرات کو بلاول ہائوس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال،وزیر اعظم کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملنے کی خواہش کا اظہار اور ن لیگ کے مفاہمتی پیغام سمیت دیگرمعاملات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ( ن)سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی اور نہ ہی پارٹی قیادت نواز شریف سے ملاقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قانون سازی میں تعاون کافیصلہ پارٹی میں مزید مشاورت کے بعد کیا جائے اور جمہوریت کی بالادستی کے حوالے سے ہونے والے معاملات میں ہم تعاون کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/11/2017 - 22:39:07

اپنی رائے کا اظہار کریں