بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا

درخواست کی روشنی میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 ، 323 اور 352 کے تحت مقدمہ درج

جمعرات 23 نومبر 2017 22:36

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے ..
آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلزار، ابو بکر اور اسرار نامی 3 علمائے کرام بذریعہ ٹرین نئی دہلی سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے آبائی علاقے باغ پت جارہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹرین میں ان ہی کے ساتھ سوار ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔

تینوں افراد نے احمدیہ پولیس اسٹیشن پر واقعے کا مقدمہ درج کرادیا۔ایس پی جے پرکاش سنگھ کے مطابق درخواست کی روشنی میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 ، 323 اور 352 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ مقدمہ ریلوے پولیس کو منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :