جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) کا اعلان

جمعرات 23 نومبر 2017 22:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) نے جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں بی اے، بی کام، بی ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ اول و دوم، ایم اے پریویس و فائنل کے سال 2017ء کے سالانہ امتحانات کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے، اب 5000 لیٹ فی کے ساتھ 11 دسمبر 2017ء تک فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں، ناظم امتحانات کے مطابق اس کے بعد فارم جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :