خیرپور میں کچے شراب کی فروخت میں اضافہ ۔بیس سے زائد کچی شراب بنانے والی بھٹیاں چلنے کا انکشاف

جمعرات 23 نومبر 2017 22:33

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)خیرپور میں کچے شراب کی فروخت میں اضافہ ۔بیس سے زائد کچی شراب بنانے والی بھٹیاں چلنے کا انکشاف۔پولیس مبینہ بھتہ لینے میں مصروف۔ذرائع کے مطابق سال نو آغاز سے قبل ہی عیسوی سال کی آمد کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تحصیل نارہ کے نواحی علائقے اکری میں کچی شراب بنانے کی بیس سے زائد بھٹیوں سے کچی شراب بناکرڈرموں میں بھرنے کا سلسلہ جاری ہے کچی شراب کو ملک بھر میں بھجنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کچی شراب کی بھٹیوں کے مالکان کو مقامی پولیس مکمل سرپرستی حاصل ہے کچی شراب بنانے والے شراب کی ترسیل سے آنے والی آمدنی میں پولیس کا دس فیصد حصہ ہے جس کی وجہ سے مقامی پولیس ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی۔واضع رہے کہ گزشتہ سہ برس کے دوران خیرپور سمیت سندھ بھر میں کچی شراب پینے سے سینکڑوں افراد اپنی زندگیوں کے چراغ گل کرچکے تھے اب بھی کچی شراب پینے سے انسانی جانوں کا خطرات لاحق ہیں ۔انسانی حقو ق کی تنظیموں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے کچی شراب کی بھٹیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔