خیرپور میں مختلف واقعات و حادثات میں 5افراد جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 23 نومبر 2017 22:33

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) خیرپور میں مختلف واقعات و حادثات میں 5افراد جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے نواحی گائوںمٹھڑی میں تیس سالہ نوجوان سبز علی نے قمار بازی میں بھاری رقم ہارنے اورگھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر میں رکھی زرعی زہرلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پریالو ء میں پانی کے جوہڑ میں موٹر سائیکل گرنے سے بیس سالہ۰ ارشد علی راجپوت جب کہ ساتھی فیضان راجپوت شدید زخمی ہوگیا۔

خسرہ کی وباء میں مبتلا پانچ سالہ بچی رحیماں دختر محمد علی کٹوہر علاج کے دوران چل بسی۔جب کہ مصری شاہ بس اسٹاپ کے قریب پرانی نیشنل ہائی وے پر ویگن کی چھت پر بیٹھامسافر 55 سالہ لونگ خان گرتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا،ادہر وگوٹھ جاتے ہوئے موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں میر محمد شیخ موقع پر جاں بحق اور ضمیر حسین،علی مراد،زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :