اقلیتوںکو حقوق کی فراہمی اور ان کے جان و مال کا تحفظ دین اسلام کا اہم جز ہے جس پر عمل پیر ا ہیں، میئر حیدرآباد

جمعرات 23 نومبر 2017 22:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ اقلیتوںکو حقوق کی فراہمی اور ان کے جان و مال کا تحفظ دین اسلام کا اہم جز ہے جس پر عمل پیر ا ہو کر ہم اقلیتوں کے حقوق اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اقلیتی ممبر رومس بھٹی کے ہمراہ آئر لینڈ کے فادرولیم کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا،وفد میں ارفائیل بشیر،یونس گل اور دانش یعقوب شامل تھے، اس موقع پر یوسی چیئرمنز ڈاکٹر محفوظ گدی،عمران بشیر،ماجد خان،شیخ محمد یعقوب ، ملک ارشد،جمیل نور،وسیم قریشی اور سید اطہر اور دیگر بھی موجود تھے، وفد نے مسیح آبادیوں میں ترقیاتی کام کرانے اور اقلیتی قبرستان ٹنڈو یوسف کے مسائل حل کرنے پر میئر سید طیب حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دیگر اقلیتی امور پر تبادلہ خیال کیا،میئر سید طیب حسین نے کہا کہ دستیاب وسائل کو بروے کار لاکر عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے،یوسی چیئرمنز اپنے اپنے علاقوں میں بلا تفریق علاقائی مسائل کے حل کے لئے عوام کے درمیان موجود ہیں یوسی چیئرمنز کی مشاورت سے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔