میرپور ماتھیلوں کے نواحی علاقوں کے بعدشہر میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کردی گئی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:33

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) میرپور ماتھیلوں کے نواحی علاقوں کے بعدشہر میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کردی گئی ۔ایس ایچ او صبا پروین کا پولیس ٹیم کے ہمراہ دوکان پر چھاپہ انڈین پان پراگ برآمد ۔ پان پراگ کی فروخت پر پابندی عائد ہے خفیہ طور پر فروخت کی جارہی تھی ایس ایچ او صبا پروین۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقوں کے ساتھ ساتھ نئی تعینات ہونے والی خاتون ایس ایچ صبا پروین کی جانب سے شہر میں بھی منشیات فروشوں کے خؒاف کاروائی تیز کر دی گئی ۔

اس ضمن میں شہریوں کی جانب سے انڈین پان پراگ کی فروخت کے حوالے سے ملنے والی اطلاع پر ایس ایچ او صبا پروین نے شاہی بازار میں اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک دوکان پر چھاپہ مار کر سینکڑوں کی تعداد میں پان پراگ کی پڑیاں برآمد کرتے ہوئے دوکاندار کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کے مطابق دوکاندار کریانہ شاپ کی آڑ میں زہریلی انڈین پان پراگ خفیہ طور پر فروخت کرتا تھا جس کی فروخت پر گذشتہ کئی سالوں سے پابندی عائد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر شہری ،صحافی اور سول سوسائٹی اس طرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیں تو ضلع بھر سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ پان پراگ فروخت کرنے والے دوکاندار اربیلو چاچڑ پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش کی جانب سے ایس پی آفیس میں پولیس افسران کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں سال 2017؁میں درج ہونے والے اے کلاس مقدمات کا جائزہ لیا گیا ۔

ایس پی گھوٹکی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام اے کلاس کیسزز کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور مقدمات میں مطلوب حقیقی ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ ایس پی گھوٹکی کی جانب سے پولیس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بہترین کاردگردگی دکھانے والے پولیس افسران کے لیے کیس انعامات دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :