خیرپور ضلع میں ٹرانسپورٹروں کی من مانیا عروج پر،کاریوں میں بیس فیصد اضافہ

من چاہے کرائے کی وصولی،ضلع انتظامیہ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ خوگوش نیند میں ،تاجر برادری اور مسافر پریشان ،حکومت خاموش تماشائی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)خیرپور ضلع میں ٹرانسپورٹروں کی من مانیا عروج پر،کاریوں میں بیس فیصد اضافہ ،من چاہے کرائے کی وصولی،ضلع انتظامیہ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ خوگوش نیند میں ،تاجر برادری اور مسافر پریشان ،حکومت خاموش تماشائی،مسافروں اور ٹراسپورٹروں میں تلخ کلامی معمول بن گئی۔تفصیلات کے مطابق خیرپورتا ٹھری میرواہ ڈیڑھ سو روپے ،کنب تا خیرپور،ایک سو بیس روپے،کوٹ ڈیجی ،بنگلہ کے ایک سو روپے،حسین آباد تا خیرپور اسی روپے ،رانی پور تا خیرپور ایک سو روپے،گمبٹ تا خیرپور اسی روپے دیدہ دلیری سے پبلک ٹرانسپورٹر وصول کرنے میں مشغول ہیں زائد کرایہ نہ دینے والے مسافر کو وین ،ویگن والے گاڑی سے نیچے اتار دیتے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں میں تلخ کلامی اور آپس میں دست گریبان ہونے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس سلسلے میں کھجور منڈی کے صدر میاں محمد بشیر آرائیں،الشہباز انجمن تاجران کے سرپرست ڈاکٹر پیارو خان پھلپوٹو۔

(جاری ہے)

چیئرمین گل محمد سھاگ،صدر الدین منگی،ولایت علی انصاری،اعجاز علی چشتی، اشمع الدین شیخ،نجمن تاجران خیرپور کے سید عبداللہ شاہ،سلیم رضا شیخ،الطاف لاشاری نے ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،سندھ حکومت،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ،چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ سے اپیل کی ہے کی ٹرانسپورٹروں کی کرایوں میں ایک دم اچانک بیس فیصد اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مناسب کرایہ وصول کرنے کا ٹرانسپورٹروں کو پابند بنایا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی ایکشن اٹھایا جائے،ادہر ٹرانسپورٹروں کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ نے ان کی گاڑیوں میں نصب سی این جی سلینڈر اتروادیئے جس کی وجہ سے انہوں نے کرایوں میں اضافہ کیا ہے اب ہماری مرضی چلے گی جس سے جتنا چایں کرایہ وصول کریں انہوںنے ٹریفک پولیس،ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر کا بھتہ بھی مسافروں سے نکالنا ہوتا ہے۔