ہر پاکستانی شہری کا حق ہے وہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی ادا کرے ووٹ دینا قومی فریضہ ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسعود قریشی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:32

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسعود احمد قریشی، الیکشن آفیسر محمد یوسف مجیدانو نے ووٹ کی اہمیت، افادیت ، انتخابات میں ووٹ کے استعمال کے سلسلے میں گورنمنٹ کمپری ہینسیوہائر سیکنڈری اسکول خیرپور میں آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کا حق ہے کہ وہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی ادا کرے ووٹ دینا قومی فریضہ ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی کے ساتھ صوبے اور ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایسے تمام نوجوان جو 18 سال یا اس سے زائد عمر کے حامل ہیں وہ اپنا ووٹ داخل کرائیں کیونکہ ووٹ کی اہمیت ترقی کی راہ میں بڑی اہمیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ اپنے علاقوں میں تمام شہریوں اور دیہات کے رہائشی افراد میں شعور بیدار کریں کہ وہ اپنا ووٹ داخل کرائیں اور قومی ، صوبائی اور مقامی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہری اپنے ووٹ کے اندراج ، نام کی درستگی کے لیے اپنے موبائل فون کے ذریعے 8300 پر پیغام کے ذریعے اپنے اندراج کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :