حیدر آباد،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے سی این جی سلنڈرلگی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی شر وع

170 سے زائد گاڑیوں کے کاغذات سی این جی سلنڈرز نکلوانے تک ضبط کر لئے گئے

جمعرات 23 نومبر 2017 22:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے سی این جی سیلنڈرلگی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی شر وع کر دی گئی ہے، 170 سے زائد گاڑیوں کے کاغذات سی این جی سلنڈرز نکلوانے تک ضبط کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیوسا ئوتھ سیکٹر تھر ی کے ایس ایس پی کر م اللہ سومر و کی نگر انی میں سندھ ہائیکو رٹ سر کٹ بینچ حیدرآباد کے احکامات کی روشنی میں سی این جی سیلنڈرلگی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی شر وع کر دی گئی ہے ، موٹروے پولیس این فائیوسا ئوتھ سیکٹر تھر ی کے تر جما ن نعیم صد یقی نے بتایا ہے کہ گذ شتہ روز مو ٹر وے پو لیس سیکٹر تھر ی میں کی جا نے والی کاروائیو ں کے دوران 170سے زائد وینز اور دیگر پبلک سروس گاڑیوں کو روک کر ان کے ڈرائیو روں اور ما لکا ن سے گا ڑ یو ں کے کا غذات لے کر انہیں پا بند کیا گیا کہ وہ اپنی گا ڑ یو ں سے سی این جی سیلنڈر نکلو ا کر آئیں جس کے بعد انہیں گا ڑ یو ں کے کا غذات واپس کیئے جائیں گے، ترجمان کے مطابق سندھ ہا ئیکو رٹ کے حکم کے تحت سی این جی سیلنڈر لگی گا ڑ یو ں کو اب ایم نا ئن اور نیشنل ہا ئی وے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی اور ان کے خلاف قانونی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :