طلباء طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ڈاکٹر طاہر امین

جمعرات 23 نومبر 2017 22:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا․ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کلچرل ڈے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دے کر ایک صحت مند اور توانا قوم تیار کرسکیں جو کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل ہو․ انہوں نے کہاکہ طلباء طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں․ جب سے ہم نے جسمانی ورزش پر توجہ دینی چھوڑ دی ہے اس وقت سے طرح طرح کی بیماریوں نے ہمیں گھیر لیا ہی․ انہوں نے آئی ایم ایس کے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور یونیورسٹی میں آئی ایم ایس کی شاندار رویات کو سراہا ․ کلچرل ڈے کے موقعہ پر طلباء و طالبات نے مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سکرپٹس پیش کیی․ جن کو حاضرین نے داد دی․بعد ازاں وائس چانسلر نے ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر محمد نعمان عباسی ، رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر ندیم احمد شیخ ، ڈاکٹرمحمد حسن بچہ ، ڈاکٹر لیاقت علی اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ سٹالز کا معائنہ بھی کیا․ اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد نعمان عباسی نے ایگزیکٹو فورم کے ممبران بالخصوص ڈاکٹر حارث علی اور سحر خلیل کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :