تحقیق میں ترقی کے لیے بین الاقوامی معاونت بہت ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالقیوم

جمعرات 23 نومبر 2017 22:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس کے زیراہتمام انٹرنیشنل کانفرنس آن انووویشن ان کاٹن بریڈنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی کا سیشن منعقد ہوا․ جس میں 17 سائنسدانوں نے اپنے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیی․ یہ کانفرنس ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی․ کانفرنس میں چائنیز سائنسدانوں نے بھی اپنے تحقیق سے روشناس کیا․کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شعبہ ڈاکٹر عبدالقیوم نے واضح کیا کہ تحقیق میں ترقی کے لیے بین الاقوامی معاونت بہت ضروری ہی․ اور یہ کانفرنس اس سلسلہ کی ایک کڑی ثابت ہوگی․ کانفرنس کے شرکاء نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے بہت مفید مشورے دیی․ شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس کے ڈاکٹر وقاص ملک نے اپنے مقالے میں تحقیق میں بائیوٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا․ اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرمحمد آصف سلیم نے زور دیا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے بین الاقوامی ورائیٹیاں کا استعمال کیا جائے ․ ڈاکٹر محمد شفقت سعید ، ڈاکٹر محمد رزاق ، ڈاکٹر محمود ، ڈاکٹر رفیق شاہد ، ڈاکٹر ارشد شکیل نے کپاس میں کیڑوں کے کنٹرول کے لیے بیالوجیکل کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا․بعد ازاں بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طاہر امین ، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی خان ، چائنیز سائنسدانوں کے اعزاز میں شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس کی طرف سے عشائیہ دیا گیا ․

متعلقہ عنوان :