معاشرے میں امن کے قیام کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے، وائس چانسلر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) وائس چانسلربہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ معاشرہ میں امن کے قیام کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہی․ اسلام نے ہمیشہ مثبت سوچ کو فروغ دیا ہی․ اور خواتین کو اعلی مقام دے کر معاشرہ کا معزز رکن بنایا․ وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین کو بھی اپنے حقوق سے آگاہ ہونا چاہیی․ تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ․ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام انٹرنیشنل کانفرنس برائے ’’صنفی امتیاز ، انسانی حقوق اور اسلام ‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا․ تقریب میںپروفیسر ڈاکٹر انیتہ ایم ویس ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی آف اوریگن امریکہ ، پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کندی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ، ڈاکٹر نورین نصیر یونیورسٹی آف پشاور ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید حیدر ، ڈاکٹر حضر اللہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ، ڈاکٹر امتیاز وڑائچ ، ڈاکٹر کامران اشفاق ، صائمہ افضل اور دیگر محقیقین و اساتذہ کرام موجود تھی․وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کہ انٹرنیشنل کانفرنسز کا انعقاد ایک اہم پیش رفت ہی․ اس سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تحقیقات کے بارے میں علم ہوتا ہی․ اور ہم اپنے مقامی مسائل بھی حل کرنے کے لیے ان تحقیقات کا سہارا لے سکتے ہیں․ ہمیں اپنے آپ کو بین الاقوامی سطح پر ہونے والی جدید تحقیقات سے منسلک کرنا ہوگا․ یونیورسٹی میں ہر ڈیپارٹمنٹ کو سال میں کم از کم ایک مرتبہ انٹرنیشنل کانفرنس کرانی چاہیی․اور یونیورسٹی اساتدہ کو ریسرچ آرٹیکل پر خصوصی توجہ دینا ہوگی․ اچھے ریسرچ آرٹیکل کو بین الاقوامی سطح پر بہت پذیرائی ملتی ہی․ اور ہمیں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہی․ وائس چانسلر نے مزید کہاکہ اگر ہم پانچ چیزوں قانون کی حکمرانی و علمداری ، اسلامی جمہوری کلچر کا استحکام ، انصاف کی عملداری ، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی و خود مختاری اور فارن پالیسی کے اندر مناسب تبدیلی پر عملدرآمد کو یقینی بنالیں تو ہمارے بہت سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور پاکستان ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہوسکتا ہی․ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انیتہ ایم ویس نے کہا کہ ہمیں اعلی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی․ معاشرہ میں پائے جانے والے معاشرتی مسائل کو سائنسی بنیادوں پر حل کیاجانا چاہیی․ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمدوڑائچ نے کہاکہ کانفرنس کرانے کا مقصد محقیقین کا آپس میں باہمی رابطہ اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہی․ کانفرنس میں بین الاقوامی اور قومی سطح ماہرین سماجیات شریک ہیں․کانفرنس نے جنوبی پنجاب کے معاشرتی مسائل کے بارے میں حل تلاش کیے جائیں گی․تقریب کے آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے محقیقین اور کانفرنس کے آرگنائز میں شیلڈز تقسیم کیں․