ماہرامراض قلب ڈاکٹربلال احسن قریشی کی پروفیسر کے عہدے پر ترقی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) محکمہ صحت پنجاب نے نامور ماہرامراض قلب ڈاکٹر بلال احسن قریشی کواسسٹنٹ پروفیسر سے 20ویں گریڈ میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بلال احسن قریشی چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں کام کررہے ہیں اوروہ اسی ہسپتال میں فرائض انجام دیتے رہیں گے۔