سرکاری سکولوں میں اساتذ ہ اور طلباء سمیت نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، منظور چانڈیہ

جمعرات 23 نومبر 2017 22:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو منظورخان چانڈیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ پروگرام برائے تعلیم کے انڈیکیٹرز کو 100 فیصد کامیاب بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دیں تاکہ سرکاری سکولوں کے معیار میں بہتری لا کر معیار ی تعلیم کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے اپنی صدارت میں ہونے والے ضلعی جائزہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جس میں سی ای او تعلیم اشفاق احمد گجر ، ڈی ایم او ملک محمد یوسف سمیت ضلع بھر کے ضلعی ، تحصیل اور مراکز افسران نے بھرپور شرکت کی۔ اے ڈی سی آر نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذ ہ اور طلباء کی حاضری سمیت نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ انتظامی امور میں بہتری لا کر اپنے ماتحت افسران کے معائنہ جات اور کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کریں اور تعلیم کے فروغ کے انڈیکیٹرز میں جس سطح پر بھی غفلت پائی جائے اسکا فوری تدارک کیا جائے اور اس سلسلہ میں قانون کے مطابق دی جانے والی سزائوں پر فوری عمل درآمد کرایا جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے انڈیکیٹرز ، اساتذہ اور طلباء کی حاضری ، معائنہ جات غفلت پر ملنے والی سزائوں ، نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری ، انکوائریز ، سکولوں میں مسنگ فسیلیٹیز کی فراہمی ، بجلی، کلاس رومز ، لان، پلے گرائونڈز اور ٹوائلٹس میں صفائی ستھرائی ، سکولوں کی چار دیواری کی تعمیر ، طلباء کی حاضری گیپ بارے تفصیلی بریفنگ میں محکمہ تعلیم کے افسران اور سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی کا بھرپور جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ڈی ایم ا و ملک محمد یوسف نے اپنے محکمہ کی طرف سے کیے جانے والے معائنہ جات بارے آگاہی فراہم کی جس کی روشنی میں موثر لائحہ عمل تیار کیا گیا۔