احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹاٹئس سے بچائو ممکن ہے، ڈاکٹر فیصل مسعود

جمعرات 23 نومبر 2017 22:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر جنوبی پنجاب (PKLIRC) ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ادارہ صوبہ بھر کے 25اضلاع میں ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائٹس سے بچائو ممکن ہے اس مرض سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ، بروقت احتیاطی تدابیر اور علاج سے اس سے بچائو ممکن ہے انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین اور ڈگری کالج فار بوائز خانیوال میں ہیپاٹائٹس سے بچائو بارے منعقدہ سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انچارج میڈیکل آفیسر ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک خانیوال ڈاکٹر محمد زبیر ، میڈیکل آفیسر ز مظفر گڑھ ڈاکٹر ملیک حیدراور ڈاکٹر طوبیٰ ، پرنسپلز رانا خلیل احمد، میڈم زینب مسعود سمیت اساتذہ اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے بتایا کہ خانیوال میں قائم ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں مریضوں کو ٹیسٹوں سمیت دیگر متعلقہ طبی سہولتیں اور مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں فلٹر کلینک کے اوقات کار صبح 9بجے تا شام 5بجے مقرر ہے اس اوقات میں مریض اپنے ٹیسٹ اور چیک اپ کر ا سکتے ہیں ۔اس موقع پر پرنسپلز رانا خلیل احمد ، میڈم زینب مسعود سمیت دیگر مقررین نے سیمینارسے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :