پولیس اہلکار شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں، ڈی پی او

جمعرات 23 نومبر 2017 22:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) تھانوں پر آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں او رانکے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیںتمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں‘جواریوں‘چوروں او رڈاکوئوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کریں اور غفلت یا کوتاہی کے مرتکب ذمہ داران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ وردی او ررینک صرف اور صرف عوا م کی خدمت اور عوام کی حفاظت کے لیے ہیں ضلع کو کرائم فری بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کردیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کا ہر سپاہی اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کرعوام کے تحفظ کی خاطر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیںاورر دن رات عوام کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے برسرپیکارہے لہذا شہریوں کو بھی چائیے کہ وہ بھی درخواست گذارتے وقت صرف ان لوگوں کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست دیں جنہوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہوتی ہے بسا اوقات لوگ اپنی ذاتی رنجش کی بناء پر اپنے مخالفین کو پھنسانے کیلئے جھوٹی درخواستیں گذارتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکتی کیونکہ کسی بھی وقوعہ یا معاملہ کی تصدیق ض-روری ہوتی ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو ‘پولیس اور شہریوں کا آپس میں تعاون جرائم کے خاتمہ کیلئے بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو فوری میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔بعدازاں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او کو درخواستیں پیش کیں جن پر ڈی پی اوزاہد نوازمروت نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے رپور ٹس طلب کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :