ضلع بھر میں جاری تمام منصوبوں پر کام ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 23 نومبر 2017 22:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال میں ترقیاتی منصوبہ جات شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جا رہے ہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 پرائم منسٹر ایس ڈی جیز پروگرام ، خادم پنجاب رورل روڈ ز پروگرام، خادم پنجاب سکول مسنگ فسیلیٹیز پروگرام سمیت دیگر منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے تیزی سے کام جاری ہے یہ بات ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ کی صدارت میں منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس مین بتائی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ، ممبر ان صوبائی اسمبلی، عامر حیات ہراج، چوہدری فضل الرحمٰن، اے ڈی سی فنانس فیصل شہزاد، اسسٹنٹ کمشنرز ، ایکس سی این ہائی ویز، بلڈنگز ، پبلک ہیلتھ انجینرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، تعمیراتی محکوں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا کہ ضلع خانیوال میں جاری تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری تمام منصوبوں پر کام دی گئی ڈیڈ لائن پر ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ مفاد عامہ کے ان منصوبہ جات کے ثمرات سے لوگ جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور میٹیریل کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے خود اچانک معائنہ جات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔

منصوبہ جات میں ناقص میٹیریل کے استعمال کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا صدر اجلاس ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ضلع خانیوال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات کی فراہمی کا اولین مقصد یہاں کی عوام کو زندگی کے تمام شعبوںمیں ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ایم پی اے عامر حیات ہراج نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب علاقہ کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں اس لیے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل میں غفلت نہ برتی جائے ۔

ایم پی اے چوہدری فضل الرحمٰن نے کہا کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات سے نہ صرف علاقہ میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا بلکہ یہاں کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فیصل شہزاد نے ترقیاتی منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔