میپکو ٹیم کا چھاپہ، بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

جمعرات 23 نومبر 2017 22:29

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) سرویلنس ٹیم نے حسن پروانہ سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقہ میں چھاپہ مارکر بوگس میٹر کے ذریعے ہونے والی بجلی چور ی پکڑلی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل منیجر سرویلنس عبدالجبار کی سربراہی میں ایس ڈی اوحسن پروانہ سب ڈویژن ،میٹرسپروائزر فرسٹ سعید عالم اور اصغر ڈوگر پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مارا توحوالہ نمبر 14-15117-0857400پر سنگل فیز بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی جبکہ صارف کے گھر تھری فیز میٹر بھی نصب ہے ۔

ٹیم کی چیکنگ کے دوران معلوم ہواکہ بجلی چور نے 38ہزار777یونٹس التواء میں رکھے ہوئے تھے جس کی مالیت تقریباًً8لاکھ روپے بنتی ہے ۔ سرویلنس ٹیم کی ہدایت پر ایس ڈی او میپکو حسن پروانہ سب ڈویژن نے بجلی چور کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کروادیاہے ۔

متعلقہ عنوان :