ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عمل درآمد سے حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے، آر پی او

جمعرات 23 نومبر 2017 22:28

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ہر شہری اور ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عمل درآمد سے حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہارریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے جی ڈبلیو ایم سی کے ڈرائیورز کی روڈ سیفٹی و آگاہی ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد کی تقسیم تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ، منیجنگ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد مہران افضل ،منیجر آپریشن محمد عامر مشتاق،منیجر کمیونکیشن حافظ عبدالوحید ،ٹریفک ایجوکیشن آفیسرزرانا فرخ حمید ،عرفان رانجھا،اسسٹنٹ منیجر فلیٹ چوہدری سکندر ،ایگزیکٹو سیکرٹری ایم ڈی نجم علی باری ،ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء اور میڈیا نمائندے شریک تھے ، ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ سرکاری اداروں کے ڈرائیورز کی ٹریننگ اور انہیں ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے کے سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ کی طرف سے شروع کیا گیا روڈ سیفٹی پروگرام و آگاہی مہم خوش آئند ہے ، ایسے پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے تا کہ ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی اور انسانی غلطی و لاپرواہی کے سبب رونما ہونیوالے حادثات پر قابو پایا جا سکے ، تقریب سے چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ،منیجنگ ڈائریکٹر جی ڈبلیو ایم سی محمد مہران افضل نے بھی خطاب کیا ،تقریب کے اختتام پر روڈ سیفٹی و آگاہی ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کرنیوالے ڈرائیورز میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :