سٹی پولیس آفیسر کا نندی پور و چیانوالی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 23 نومبر 2017 22:28

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے نندی پور اور چیانوالی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات میں مزید جدت لائی جا رہی ہے ،پراجیکٹس کے داخلی و خارجی راستوں پر مسلح جوان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ واک تھرو گیٹ کے ذریعے آنیو الے اشخاص کی تلاشی بھی لی جارہی ہے،اسی طرح سرچ لائیٹس میں مزید اضافہ اورحفاظتی الارم سسٹم کوخود کار نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے ،وہ گزشتہ روز پاور پراجیکٹس کا وزٹ کر رہے تھے، اس موقع پرڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی ،سنیئر پولیس افسران، پراجیکٹس کے سکیورٹی انچارجز، سکیورٹی سب انسپکٹرانصرشہزاد و دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ پراجیکٹس میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ نائیٹ ویژن کیمرے اور لانگ رینج سر چ لائٹس کو سکیورٹی پر مامور جوانوں کے حوالے کیا جا رہا ہے ، اس موقع پرسی پی او نے واچ ٹاور چیک اور سکیورٹی پر مامورحفاظتی دستوں سے ملاقات کی اور انہیں مناسب ہدایات جاری کیں، انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ موک ایکسرسائیز کا انعقاد کیا جائے تا کہ جوانوں کی صلاحیتں کھل کر سامنے آ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :