وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 23 نومبر 2017 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ، ڈاکٹر عاصم حسین کا نام نیب نے ای سی ایل میں شامل کروایا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا نام نیب نے ان کی گرفتاری کے فوری بعد ای سی ایل میں شامل کروایا تھا اور ان کی رہائی کے باوجود نام ای سی ایل میں شامل تھا ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دی گئی تھی تاہم اب کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا۔