قطر بحران پر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار

قطر پر خلیجی ممالک کی جانب سے عائد کی گئیں پابندیاں اور اس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے: وزیر داخلہ احسن اقبال

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 نومبر 2017 20:57

قطر بحران پر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار
دوحہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء) قطر بحران پر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے قطر خلیجی بحران کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قطر پر خلیجی ممالک کی جانب سے عائد کی گئیں پابندیاں اور اس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔

خلیجی امن پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کیلیےاہم ہے۔

(جاری ہے)

قطر سے متعلق خلیجی بحران پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ امید ہے یہ بحران جلد حل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دیگر تمام خلیجی ممالک نے اتحاد قائم کرکے قطر کیخلاف محاذ بنا رکھا ہے۔ خلیجی ممالک نے قطر کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر رکھا ہے جس کے باعث اس کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ خلیجی ممالک کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ قطر دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے میں ملوث ہے۔ قطر ان تمام الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔ جبکہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود یہ بحران تاحال حل نہیں ہو پایا۔ اب پاکستان نے بھی اس بحران پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :