سیالکوٹ ،زیادتی کا نشانہ بننے والی 6سالہ بچی گوجرانوالہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا،پولیس بااثر ملزم کو چھ روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ کرسکی

جمعرات 23 نومبر 2017 21:47

سیالکوٹ ،زیادتی کا نشانہ بننے والی 6سالہ بچی گوجرانوالہ ہسپتال میں ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) زیادتی کا نشانہ بننے والی 6سالہ بچی گوجرانوالہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا،پولیس بااثر ملزم کو چھ روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ کرسکی،تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے موضع بمبانوالہ کے رہائشی ساجد کی چھ سالہ بیٹی کو اوباش ملزم ندیم نے زیادتی کا نشانہ بناڈالاتھا اور ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ کوثر نعیم نے سیاسی اثرورسوخ اور بااثر ملزم ہونے کی بناء پر ایف آئی آر میں ردوبدل کرتے ہوئے دفعات تبدیل کردی تھی زیادتی کانشانہ بننے والی بچی گوجرانوالہ کے ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا پڑی ہوئی ہے پولیس بااثر ملزم ندیم کو گرفتارنہیں کرسکی زیادتی کا نشانہ بننے والی چھ سالہ بچی کے والدساجد نے بتایاکہ ایس ایچ او بمبانوالہ کوثر نعیم نے گوجرانوالہ ہسپتال آکر ہمیں لالچ دیا ہے کہ بچی کے علاج کیلئے رقم میں خود اپنی جیب سے دیتا ہوں اس کا علاج کروا لوبچی کے والد نے رقم لینے سے انکار کردیااور حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :