بھارت کی طرف سے 50ہزار کیوسک پانی روکے جانے پر دریائے چناب خشک سالی کے قریب پہنچ گیا

پانی کی آمد 5ہزار کیوسک ریکارڈ،نہر مرالہ راوی لنک ،نہر نوکھر کے بعد نہر لوئیر چناب کے بند ہونے کا امکان

جمعرات 23 نومبر 2017 21:47

بھارت کی طرف سے 50ہزار کیوسک پانی روکے جانے پر دریائے چناب خشک سالی کے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) بھارت کی طرف سے 50ہزار کیوسک پانی روکے جانے پر دریائے چناب خشک سالی کے قریب پہنچ گیا، پانی کی آمد 5ہزار کیوسک ریکارڈ،نہر مرالہ راوی لنک ،نہر نوکھر کے بعد نہر لوئیر چناب کے بند ہونے کا امکان ،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں قائم ڈیموں پر بھارت کی طرف سے دریائے چناب کا 50ہزا رکیوسک پانی روکے جانے پر جمعرات کے روز دریائے چناب میںپانی کی آمد 5111کیوسک، دریائے جموں توی میں 1078 کیوسک، دریائے مناور توی میں 503کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہیڈ خانکی کیلئے 3ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے اور نہر اپر چناب کو 18ہزار 400کیوسک کی بجائے 3692کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے ۔

جس سے ہیڈ بمبانوالہ کے مقام پر نہر نوکھر کو بند کردیا گیا ہے اور نہر بی آ ر بی کو 2200کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

اور نہر لوئیر چناب میں صرف 1292کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق پانی کی شدید قلت کے باعث آئندہ چند روز میں نہر لوئیر چناب کو بھی پانی کی فراہمی بند کردی جائیگی جس کے باعث گوجرانوالہ اور شیخو پورہ کے اضلاع کی لاکھوں ایکٹر اراضی کو گندم کی فصل کیلئے پانی فراہم نہ ہوسکے گا۔

محکمہ انہار کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے پاکستان میں داخل ہونے والے نالہ ایک، نالہ ڈیک، نالہ پلکھو، نالہ بھیڈ شدید خشک سالی کا شکار ہوگئے ہیں جس سے آبی جانوروں اور پرندوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ فشریز حکام کا کہنا ہے کہ دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی شدید کمی کے باعث مچھلی کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے جس سے مچھیر وں کا روزگار ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ اور شہروں میں فارمی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :