فیصل آباد،تھانہ محرر نے گرفتار ایس ایچ او کو کپڑے تبدیل کروا نے بہا نے حوالات سے فرار کروا دیا

ایس پی سی آئی اے نے ایس ایچ او تھا نہ سمندری ناصر سیال کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر نے حکم دیا تھا ، محرر گرفتار

جمعرات 23 نومبر 2017 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) تھانہ محرر نے گرفتار ایس ایچ او کو کپڑے تبدیل کروا نے بہا نے حوالات سے فرار کروا دیا تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز تھا نہ سمندری سٹی کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کر نے پر ایس پی سی آئی اے نے ایس ایچ او تھا نہ سمندری ناصر سیال کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر نے حکم دیا تھا پولیس نے اپنے پیٹی بھا ئی کے خلاف مقد مہ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا گز شتہ روز تھا نہ سمندری کے محرر نے بہاول شیر نے اپنے ہی سا بقہ ایس ایچ او کو کپڑے تبدیل کرنے کے بہا نے تھا نے سے فرار کروا دیا فوری طور پر محرر کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :