تازہ ترین فیفا رینکنگ، عالمی چیمپئن جرمنی بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان

سوئٹزرلینڈ 3 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل، پیرو اور کولمبیا تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر

جمعرات 23 نومبر 2017 21:44

تازہ ترین فیفا رینکنگ، عالمی چیمپئن جرمنی بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) عالمی چیمپئن جرمنی فیفا کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، سابق ورلڈ چیمپئن سپین کی ٹیم دو درجے ترقی پا کر چھٹے جبکہ سوئٹزرلینڈ تین درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئی، پیرو اور کولمبیا کی ٹیمیں تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فیفا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت ابتدائی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جرمنی پہلے، برازیل دوسرے، پرتگال تیسرے، ارجنٹائن چوتھے اور بیلجیئم پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، سپین دو سیڑھیاں چڑھ کر چھٹے نمبر پر آگیا، پولینڈ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، سوئٹزرلینڈ نے 3 درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن سنبھال لی، فرانس دو درجے گر کر آٹھویں، چلی اور پیرو ایک، ایک درجہ گر کر دسویں اور گیارہویں نمبر پر چلے گئے، ڈنمارک 7 درجے چھلانگ لگا کر 12 ویں نمبر پر پہنچ گیا، کولمبین ٹیم تین درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر چلی گئی، اٹلی کی ٹیم آئندہ برس شیڈول ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود ایک سیڑھی چڑھ کر چودہویں نمبر پر آگئی، انگلینڈ تین درجے تنزلی کے بعد 15 ویں نمبر پر چلا گیا، سویڈن 7 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں داخل اور 18 ویں نمبر پر قابض ہو گیا، سینیگال کی 9، امریکہ کی 3، آسٹریا کی 10، پیراگوئے کی 6، آسٹریلیا کی 4، مراکش کی 8 مونٹی نیگرو کی 8 درجے ترقی ہوئی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :