حکومت کو 26 تاریخ تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مطالبات تسلیم کرے ورنہ ..
تازہ ترین : 1
حکومت کو 26 تاریخ تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مطالبات تسلیم ..

حکومت کو 26 تاریخ تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مطالبات تسلیم کرے ورنہ حکومت ہٹائو تحریک کا آغاز کریں گے

سنی تحریک آئند ہ عام انتخابات میںمخالفین ختم نبوت کے خلاف بھرپور انتخابی مہم چلائے گی ثروت اعجاز قادری کارکنان صف بندی کریں پاکستان کو گروی رکھ کر حکومت کرنے والوں کی رخصت کا وقت آچکا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء)سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وزیر عظم دوٹوک اعلان کریں کہ امریکہ اور غیر ملکی دباؤ پر قانون ناموس رسالت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کو 24 تاریخ تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مطالبات تسلیم کرے ورنہ حکومت ہٹائو تحریک کا آغاز کریں گے ،حکومت پر امن مظاہرین پر تشدد اور ہٹ دھرمی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے سنجیدہ اور حتمی مذاکر ات سلسلہ شروع کرے ،راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ختم نبوت کے غداروں کو سخت ترین سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے گزشتہ رات ایوان اقبال میں پنجاب بھر کے ڈویثرنل و ضلعی صدور اور اراکین رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ اس موقع پر سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ، محمد شاداب رضا نقشبندی، ڈاکٹر حافظ محمد شاہد ، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ، سید عثمان حیدر شاہ نقوی، علامہ مجاہد عبد الرسول خان ، صاحبزادہ منعم حسین صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میںناکام ہوگئی ہے، ملک میں استعفوں کی آندھیاں چلنے والی ہیں، ختم نبوت سے غداری کرنے والی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی،حکومت کنٹینر کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وزیر عظم دوٹوک اعلان کریں کہ امریکہ اور غیر ملکی دباؤ پر قانون ناموس رسالت تبدیل نہیں کیا جائے گا، مگربہت جلدلوٹ مار کا کھیل ختم ہوگا،سپریم کورٹ سے استدعاہے کہ جس طرح نوازشریف کو سزا ہوئی ، اسی طرح پانامہ سکینڈل میں ملوث دیگر 436 لوگوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ۔

نیب نے اگر لٹیروں کو نہیں پکڑنا تو وہ کس مرض کی دوا ہے ۔ نیب کے پاس 150 سے زائد کرپشن کے میگاسکینڈلز ہیں ، ان کو کھولا جائے تاکہ بڑے مگر مچھوں کا بھی احتساب ہوسکے ۔ وزیر قانون زاہد حامدکو برطرف نہ کیا گیا تو وزیر اعظم سمیت سب وزیروں کی چھٹی ہو جائے گی۔ اسلام آباد دھرنے کے خلاف طاقت استعمال ہوئی تو عید میلاد النبی کے تمام جلوسوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا،ختم نبوت دھرنے سے ملک بھر کے کروڑوں عاشقان رسول کو ولولہ تازہ ملا ہے،پوری قوم کی ہمدردیاں دھرنے والوں کے ساتھ ہیں،حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن دھرانے پر تلی ہوئی ہے۔

پرویز رشید کو وزارت سے ہٹایا جا سکتا ہے تو زاہد حامد کو کیوں نہیں ہٹایا جا سکتا ختم نبوت کے لئے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔ اہل حق ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے۔ صرف قرآن و سنت کا نظام ہی ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتاہے،قرارداد مقاصد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ملک میں نفاذ شریعت کا آئینی تقاضا پورا کیا جائے۔

عیدمیلادالنبی کے تمام پروگراموں کو ختم نبوت سے منسوب کیا جائے گااور ملک بھر میں دس ہزارسے زائد بڑی کانفرنسز،سیمینارزاورجلوس نکالے جائیں گے،حکومت ربیع الاول کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرے۔ میلاد النبی کے جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا کام 10 ربیع الاول سے پہلے مکمل کیا جائے۔ عید میلاد النبی کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

حکومت عید میلاد کے جلسوں اور جلوسوں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ پر امن اہل سنت کو امن کے راستے سے ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ہم نے جنازے اٹھائے ہیں لیکن ہتھیار نہیں اٹھائے۔ اہل سنت اپنے اکابرین کے راستے پر چلتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔اسلام آباد اور پنڈی کے عوام کی پریشانیوں کی اصل ذمہ دار حکومت ہے جو ایک مہینہ گزر نے کے بعد بھی ختم نبوت کے فارم سے حلف نامہ نکالنے کے مجرموں کو سامنے نہیں لائی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/11/2017 - 21:42:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں