اٹک ،کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 112واں کانوکیشن

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میںمیڈل تقسیم

جمعرات 23 نومبر 2017 21:41

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 112واں کانوکیشن کامسیٹس اٹک کیمپس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

470فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں میڈلز اور اسناد کی تقسیم کی گئیںجن کا تعلق منیجمنٹ سائنسزکمپیوٹر سائنسز،الیکٹریکل انجیئرنگ،اور ریاضی کے شعبہ جات سے تھامہمان ِخصوصی ریکٹر ڑاحیل قمر نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اسناد اور میڈل تقسیم کیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور ملکی ترقی میں تحقیق کے کردار کو اجاگرکیاانھوں نے معزز مہمانانِ گرامی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے لیئے نیک تمناوںکا اظہار کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس اٹک ڈاکٹر محمد عبدرلرحمن نے کیمپس رپورٹ پیش کی اور کیمپس کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا انھوں نے ملکی ترقی کے لیئے تعلیم کے کردار پر بھی روشنی ڈالی پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میںمیڈل تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :