کامیاب سٴْپر ہیرو فلم سیریز ’کرش‘ کے چوتھے حصے پر کام جاری

ولن کے کردار کے لیے اداکار نوازالدین صدیقی کا نام سامنے آگیا

جمعرات 23 نومبر 2017 21:40

کامیاب سٴْپر ہیرو فلم سیریز ’کرش‘ کے چوتھے حصے پر کام جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) بولی وڈ کے خوبرو اداکار ہریتھک روشن کی کامیاب سٴْپر ہیرو فلم سیریز ’کرش‘ کے چوتھے حصے پر کام جاری ہے، جس میں ولن کے کردار کے لیے اداکار نوازالدین صدیقی کا نام سامنے آیاہے۔حالیہ رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن کے والد اور فلم ’کرش 4‘ کے ہدایت کار راکیش روشن نوازالدین صدیقی کو فلم کے ولن کے کردار کے لیے سائن کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’ہریتھک اور کرش فلم کی مکمل ٹیم ولن کے کردار کے لیے ایک ایسے اداکار کی تلاش کررہے ہیں جس کی اداکاری نہایت شاندار ہو، اور نوازالدین صدیقی سے بہتر اس کردار کو کون ادا کرے گا وہ کئی فلموں میں اس قسم کے کردار ادا کرچکے ہیں، نواز خود بھی اس فلم میں دلچسپی لے رہے ہیں، تاہم ابھی فائنل فیصلہ نہیں کیا گیا‘۔

خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کی کامیاب فلم ’کک‘ میں ولن کا دلچسپ کردار ادا کیا تھا۔ان کے اس کردار سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ فلم ’کرش 4‘ کے ساتھ بھی انصاف کریں گے۔جہاں انہوں نے اب تک اس خبر کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، وہیں فی الحال فلم میں مرکزی اداکارہ کی تلاش بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ فلم ’کرش‘ 2006 میں ریلیز ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :