ہسپتال کا منصوبہ ، فلمسٹار میرا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

میں نے طویل عرصے سے فلاحی ہسپتال کا منصوبہ بنا رکھا ، مخیر حضرات نے مجھ سے رابطے بھی کئے، ہسپتال کیلئے زمین کی پیشکش بھی ہوئی مگر یہ ساری باتیں جمع خرچ کی حدتک ہی محدود رہیں، اداکارہ میرا

جمعرات 23 نومبر 2017 21:40

ہسپتال کا منصوبہ ، فلمسٹار میرا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) فلمسٹار میرا نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔اس حوالے سے فلمسٹار میر انے کہا ہے کہ میں نے طویل عرصے سے فلاحی ہسپتال کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور اس حوالے سے مخیر حضرات نے مجھ سے رابطے بھی کئے اور مجھے ہسپتال کیلئے زمین کی پیشکش بھی ہوئی مگر یہ ساری باتیں جمع خرچ کی حدتک ہی محدود رہیں ،عملی طور پر اس کا نتیجہ صفر ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہاکہ اب تک میر ے پراجیکٹ کو کسی نے بھی سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا اور مجھے اقتدار میں بیٹھے لوگوں سے بھی شکوہ ہے جنہوں نے اس نیک مقصد میں میرا ساتھ نہیں دیا اور اس لئے میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں تاکہ پتہ چل سکے کہ وہ اس عظیم منصوبے میں میر ے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے مختلف ذرائع سے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا وقت طلب کیا ہے اب دیکھیں کہ مجھے ملاقات کیلئے کب بلایا جاتا ہے۔۔