ڈائناسور فرنچائزسائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی پانچویں فلم کی پہلی جھلک ریلیز

جمعرات 23 نومبر 2017 21:38

ڈائناسور فرنچائزسائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی پانچویں فلم کی پہلی ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) معروف ڈائناسور فرنچائزسائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی پانچویں فلم یوں تو ٴْ آئندہ برس جون میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اب اس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔پہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’جراسک پارک تھری‘ کے نام سے سال 2001 میں ریلیز کی گئی، اس سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ 2015 میں ریلیز کی گئی۔

اب اس سیریز کی پانچویں فلم ’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو جون 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اب اس فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ڈائناسور فرنچائز کی چاروں فلمیں دنیا میں اتنی معروف ہوئیں کہ فلم کمپنی نے انہیں مختلف بار ریلیز کیا۔جراسک ورلڈ یا جراسک پارک سیریز کو دنیا کی کامیاب ترین اور سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم فرنچائز میں شمار ہونے کی حیثیت بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس سیریز کی پانچویں فلم ’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کی کہانی کو ابھی منظر عام پر نہیں لایا گیا، جب کہ اس فلم میں مزید کرداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فلم پروڈیوسر کولن ٹریورو نے فلم ’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کی 6 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو کلپ ٹوئیٹ کی، جس میں فلم کے مرکزی اداکار کرس پراٹ کو ڈائناسور کے بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ جراسک ورلڈ کی ٹیم نے فلم کے مناظر لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں، اس سے قبل رواں برس مارچ میں فلم کے ڈائریکٹر جے اے بایونا نے فلم میں شامل کیے گئے نئے کردار کی ایک تصویرشیئر کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :