Live Updates

عائشہ گلالئی تنازعے پر یکطرفہ موقف پر مبینی ویڈیو رپورٹ نشر کرنے کا الزام، تحریک انصاف نے الجزیرہ گروپ کے چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 نومبر 2017 20:41

عائشہ گلالئی تنازعے پر یکطرفہ موقف پر مبینی ویڈیو رپورٹ نشر کرنے کا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء) تحریک انصاف نے الجزیرہ گروپ کے چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی تنازعے پر الجزیرہ گروپ کے چینل اے جے پلس کی جانب سے یکطرفہ موقف پر مبینی ویڈیو رپورٹ نشر کی گئی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کے باعث تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔

تحریک انصاف نے الجزیرہ گروپ کے چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الجزیرہ کے چینل اے جے پلس کو پیش کش کی گئی ہے کہ اگر ان سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ اس تمام معاملے کی حقیقی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ چینل ان تفصیلات پر مبنی رپورٹ نشرکر سکتا ہے۔ بصورت دیگر چینل انتظامیہ کو عدالت لے جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات