انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز61695بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے گئے،

تین روزہ مہم کے دوران دو لاکھ2420 بچوں کا ہدف تھا، 2لاکھ2833بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے گئے،ڈاکٹر مختار احمد اعوان

جمعرات 23 نومبر 2017 21:15

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز میں پانچ سال کے کم عمر کے 62128بچوں کو پولیو ویکسین پلوا نے کاہدف تھا میں سی61695بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے گئے ، یہ بات جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر الرحمٰن کی صدرات میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد اعوان نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران دو لاکھ2420 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف تھا جس میں سی2لاکھ2833بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے گئے۔ اس طرح ٹارگٹ سوفیصد سے زائد رہا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ اس مہم کے چوتھے دن رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :