مشال خان قتل کیس کی ایبٹ آباد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت،

تفتیشی افسر انسپکٹر فاضل خان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، سماعت 27 نومبر تک ملتوی

جمعرات 23 نومبر 2017 21:13

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) مشال خان قتل کیس کی ایبٹ آباد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، تفتیشی افسر انسپکٹر فاضل خان کے بیان کا چیف جاری رہا، آئندہ سماعت 27 نومبر کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مردان یونیورسٹی کے قتل ہونے والے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے طالب علم مشال خان کے قتل کی سماعت ایبٹ آباد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گذشتہ روز ہوئی جس کے دوران کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر فاضل خان کے بیان کا چیف ریکارڈ کیا گیا جو اگلی سماعت کے موقع پر بھی جاری رہے گا۔

سماعت کے دوران عدالت میں وقوعہ کی ویڈیو بھی پیش کر کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی کی گئی، کیس کی سماعت دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان نے کی جس کے بعد مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ تاریخ پیشی پر تفتیشی افسر فاضل خان کے بیان کا چیف مکمل کیا جائے گا جس کے بعد تفتیشی افسر پر جرح کا سلسلہ شروع ہو گا، پراسیکیوشن کی جانب سے تین سینئر پراسیکیوٹرز عبدالحمید، فضل نورانی اور عارف بلال اور مدعی مقدمہ و مشال خان کے والد اقبال خان لالہ کی جانب سے پشاور کے سینئر وکلاء شہاب خٹک ایڈووکیٹ، ایاز خان ایڈوکیٹ و بیرسٹر عامر نے مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کی جانب سے فوجداری کے معروف قانون دان مسعود اظہر ایڈووکیٹ، فضل حق عباسی ایڈووکیٹ، جاوید تنولی ایڈووکیٹ، ریاض یوسفزئی ایڈووکیٹ و دیگرعدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :