Live Updates

ن لیگ اور تحریک انصاف کی اراکین پنجاب اسمبلی کے درمیان لفظی جنگ، لیگی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے عمران خان اور ججز کیخلاف انتہائی غیر اخلاقی جملوں کا استعمال

جمعرات 23 نومبر 2017 20:27

ن لیگ اور تحریک انصاف کی اراکین پنجاب اسمبلی کے درمیان لفظی جنگ، لیگی ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء) ن لیگ اور تحریک انصاف کی اراکین پنجاب اسمبلی کے درمیان لفظی جنگ، لیگی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے عمران خان اور ججز کیخلاف انتہائی غیر اخلاقی جملوں کا استعمال بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر اجلاس سے قبل سیاسی دنگل ہوگیا جس میں ن لیگ اور پی ٹی ٓئی کے ارکان اسمبلی آپس میں الجھ گئے تاہم دونوں ایم پی ایز کی جانب سے ایک دوسرے کے قائدین کےخلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ لیگی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے عمران خان اور ججز کے خلاف انتہائی غیراخلاقی جملیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔

پاکتسان تحریک انصاف کی شنیلا رور اور لیگی رکن رخسانہ کوکب نے ایک دوسرے کے قائدین کےخلاف نعرے بازی کرتی رہیں وہی لیگی رکن اسمبلی رخسانہ کوکب اور ایم پی اے وحید گل کی جانب سے عدلیہ کیخلاف شدید نعرے بازی ور نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا۔ لیگی رکن اسمبلی نے عدلیہ اور عمران خان کیخلاف کیا کہا اور اسکے جواب میں پی ٹی ٓئی کی رکن قومی اسمبلی نے کیا جواب دیا جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات