اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا عہدہ واپس نہ لیے جانے کے ذمے دار نواز شریف ہیں
تازہ ترین : 1
اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا عہدہ واپس نہ لیے جانے کے ذمے دار نواز شریف ..

اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا عہدہ واپس نہ لیے جانے کے ذمے دار نواز شریف ہیں

نواز شریف خوفزدہ ہیں کہ کہیں اسحاق ڈار ان کیخلاف وعدہ معاف گواہ نہ بن جائیں، اسی لیے ان سے استعفیٰ طلب نہیں کیا جا رہا: تجزیہ کار مظہر عباس

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء) تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا عہدہ واپس نہ لیے جانے کے ذمے دار نواز شریف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف خوفزدہ ہیں کہ کہیں اسحاق ڈار ان کیخلاف وعدہ معاف گواہ نہ بن جائیں۔ اسی لیے نواز شریف اسحاق ڈار سے استعفیٰ طلب نہیں کر پا رہے۔ اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا عہدہ واپس نہ لیے جانے کے ذمے دار صرف نواز شریف ہیں۔ نواز شریف نے صرف اپنے تحفظ کیلئے ملک کا مذاق بنوا دیا ہے۔ پوری دنیا میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیسے ایک مفرور شخص پاکستان کی اہم ترین وزارت کے منصب پر براجمان ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/11/2017 - 20:25:08

اپنی رائے کا اظہار کریں