Live Updates

عمران خان کل حافظ آباد میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،قافلے لاہور سے روانہ

نواز لیگ کی اداروں کو تصادم کی راہ پر ڈالنے کی ہر کوشش میں ناکام ہو گی:عبدالعلیم خان

جمعرات 23 نومبر 2017 21:11

عمران خان کل حافظ آباد میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،قافلے لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان 24نومبر (کل) سہ پہر 3بجے حافظ آباد میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں شرکت کیلئے لاہور سمیت سینٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی کارکنوںکے قافلے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ سے ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی حافظ آباد کیلئے دن 10بجے نکلے گی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر آنے والا دن ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کر رہا ہے جبکہ نورا لیگ کے حواری سب اچھا کی بانسری بجانے میں لگے ہوئے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی اداروں کو تصادم کی راہ پر ڈالنے کی ہر کوشش میں ناکام ہوگی، تمام تر سازشوں کے باوجود سب ایک ایک کرکے سب کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاخیری حربوں کے طویل سلسلے کے بعد بالآخر کٹھ پتلی حکومت کو ہتھیار ڈالنا پڑ رہے ہیں،اسحاق ڈارچھٹی کا ڈرامہ رچا کر ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،اس کو چھٹی دیکر کیا مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ملک کو ایک ایسا وزیر خزانہ ملا جس کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،ایک ایسا شخص جس نے لوٹی گئی دولت کا حساب دینا ہے، جس کی اہلیہ اور بچوں تک کو بھی جائیدادیں فروخت کرنے سے روک دیا گیا، حکومت اس کے گناہوں کا بوجھ کیوں اٹھائے پھرتی رہی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی بیمار اسحاق ڈار اور نواز لیگ کے درباریوں سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کے پاس عدالتوں اور عوام کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں،3ماہ کی چھٹی تو رسمی کارروائی ہے، اسحاق ڈار 3سال بھی وطن واپس آنے کو تیار نہیں ہونگے،ان کو لانے کیلئے ’’خصوصی‘‘ اہتمام کرنا ہوگا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ احتساب قانون کو مسخ کرنے کی کوششوں کا واحد مقصد شریف خاندان سمیت کرپشن کرنے والوں کو تحفظ دینا ہے لیکن پی ٹی آئی ہر محاذ پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ملک میں عدل وانصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :