امریکی صدر ٹرمپ کے بعد سعودی شہری بھی متنازعہ ٹوئیٹ کی زد میں آگیا

نواف العصیمی کی صرف ایک ٹوئیٹ پر 2 یورپی، ایک ایشیائی ملک کو وضاحت کرنی پڑی

جمعرات 23 نومبر 2017 21:11

امریکی صدر ٹرمپ کے بعد سعودی شہری بھی متنازعہ ٹوئیٹ کی زد میں آگیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) امریکی صدر ٹرمپ کے بعد سعودی شہری بھی متنازعہ ٹوئیٹ کی زد میں آگیا ،سعودی عرب کے نوجوان نواف العصیمی کی صرف ایک ٹوئیٹ پر 2 یورپی اور ایک ایشیائی ملک کو وضاحت کرنی پڑی کہ ایسا نہیں ہے، جیسا وہ کہ رہے ہیں۔یہی نہیں بلکہ ان کی اسی ایک ٹوئیٹ نے مشرق وسطیٰ سے لے کر یورپ و ایشیا تک بھی ہلچل مچادی اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں ان کی اسی ٹوئیٹ پر عرب سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

دراصل سعودی نوجوان نواف العصیمی نے ٹوئیٹ کی کہ ’کیا آپ کو پتہ ہے کہ یورپی ملک سویڈن دنیا کو وہ واحد ملک ہے، جہاں ایک بھی خفیہ کیمرہ نہیں کیوں کہ وہاں جرائم کی شرح نہایت ہی کم ہے‘۔جس پر جلد ہی سویڈن کے آفیشل اکاؤنٹ سے انہیں جواب دیا گیا، جس میں ان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مختصرا بتایا گیا کہ سویڈن میں ہر جگہ نگرانی کے لیے کیمرے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سویڈن کا جواب ملتے ہی سعودی نوجوان نے اپنی غلطی درست کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ناروے میں کیمرے نہیں ہیں۔لیکن اس پر بھی نوجوان کو ناروے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جلد ہی جواب ملا کہ وہ ایک اور کوشش کرکے دیکھیں۔مطلب اس بار بھی نوجوان کا اندازہ غلط تھا، ناروے میں بھی نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے ہر جگہ نصب ہیں۔سویڈن اور ناروے کے انکار کے بعد سعودی نوجوان نے ایشیا کا رخ کرتے ہوئے جاپان کا نام لیا۔

جب سعودی عرب کے نوجوان کی تین کوششیں ناکام گئیں تو مصر کے کامیڈین محمد حنیدی نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں پیش کش کی کہ وہ اس حوالے سے مصر کا نام لے سکتے ہیں، اور ان کے اس دعوے کو کوئی مسترد بھی نہیں کرے گا۔تاہم سعودی نوجوان نے مصر کا نام نہیں لیا، اور اپنی غلطی پر معزرت کرنے کے بجائے انہوں نے معاملے کو دوسرا رخ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹوئیٹ کے بعد وہ اپنے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں کہ دوسرے ممالک کا سامنا کرنا کتنا مشکل ہے۔سعودی نوجوان کی اس دلچسپ ٹوئیٹ کو 48 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد بار ری ٹوئیٹ جب کہ 3 ہزار سے زائد بار لائیک کیا گیا، جب کہ اس پر ہزاروں افراد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔۔