نیشنل ٹی ٹونٹی سپر ایٹ کرکٹ لیگ کا تیرھواں روز

لاہور ریجن وائٹ، لاہور ریجن بلیوز اور فیصل آباد ریجن نے سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا فاٹا اور کراچی کے لئے ’’ڈو آر ڈائی‘‘ والا میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 23 نومبر 2017 21:11

نیشنل ٹی ٹونٹی سپر ایٹ کرکٹ لیگ کا تیرھواں روز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) نیشنل ٹی ٹونٹی سپر ایٹ کرکٹ لیگ کے تیرھویں روز کے میچز کے بعد لاہور ریجن وائٹ، لاہور ریجن بلیوز اور فیصل آباد ریجن نے سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جبکہ فاٹا اور کراچی کے لئے ’’ڈو آر ڈائی‘‘ والا میچکل کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل تک رسائی کے لئے فاٹا کو کراچی کے خلاف بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہو گا اور کراچی کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے فاٹا کی ٹیم کو یا جیتنا ہو گا یا فاٹا کی جیت کا مارجن کم رکھنا ہو گا۔

جمعرات کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو سات وکٹوں سے لیکر دوسرے میچ میں فیصل آباد نے پشاور کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے میچ میں لاہور ریجن نے ٹاس جیت کر راولپنڈی ریجن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ریجن کی ٹیم بیٹنگ میں کمزور کارکردگی کے باعث اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر ہی 118رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ حالانکہ افتخار احمد نے 33گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 66رنز بنائے ۔

لاہور ریجن بلیوز کے ذیشان ملک، سلمان آغا نے تین تین جگہ علی شفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور ریجن نے مطلوبہ سکور باآسانی اٹھارویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔ انعام الحق نے 36بنائے جبکہ سلمان آغا 34رنز ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد شہزاد نے 27رنز بنائے۔ راولپنڈی ریجن کے خلاف محمد اصغرنے اپنے چار اوورز کے کوئٹہ میں 13رنز کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور بلیوز کے سلمان آغا نے راولپنڈی کے خلاف بہترین آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جمعرات کے روز انکی سالگرہ کا دن تھا۔ انہوں نے باؤلنگ کرتے ہوئے 8رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ 22گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سی34ناٹ آؤٹ رنز بھی بنائے میچ کے بعد سلمان آغا نے کہا کہ مین آف دی میچ ایوارڈز کی صورت میں انکی سالگرہ کا اس سے بڑا تحفہ نہیں ہو سکتا۔

دوسرے میچ میں فیصل آباد ریجن نے ٹاس جیت کر پشاور ریجن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی پشاور کی ٹیم 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر 139رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پشاور کی طرف سے رفعت اللہ نے 12گیندوں پر 3چھکوں اور3چوکوں کی مدد سی32رنز بنائے لیکن وہ عمران خالد کی گیند پر ایک بڑی سیٹ لگانے کی کوشش میں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ جواب میں فیصل آباد ریجن نے مطلوبہ سکور آخری گیند پر چھکا لگا کر حاصل کر لیا آخری گیند پر فیصل آباد کو چار رنز درکار تھے لیکن نسیم اشرف نے چھکا لگ اکر یہ جیت پشاور سے چھین لی۔ علی)۔