نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی جانب جا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی نے کبھی ٹکراؤ نہیں کیا،قمر زمان کائرہ

جمعرات 23 نومبر 2017 21:11

نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی جانب جا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی نے کبھی ٹکراؤ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی جانب جا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی نے اداروں کیساتھ کبھی ٹکراؤ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف پہلے مقدمات سے نمٹ لیں پھر سیاسی مسائل پر بات ہو گی۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا نواز شریف سے اس وقت ملاقات کرنا ٹھیک نہیں ہو گا۔ نواز شریف پہلے اپنے کیسز سے نمٹ لیں پھر سیاسی مسائل پر بات ہو گی۔ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی جانب جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اداروں سے ٹکراؤ کی جانب کبھی نہیں گئی۔۔