آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے خوشحال بلوچستان منصوبے کاآغاز کردیا
آرمی چیف کی زیرصدارت کوئٹہ میں اجلاس، خوشحال بلوچستان پروگرام اورسکیورٹی صورتحال پربریفنگ خوشحال بلوچستان پروگرام درحقیقت خوشحال پاکستان ہے،پاک فوج پروگرام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تعاون کرے گی،جنرل قمر جاوید باجوہ
جمعرات 23 نومبر 2017 21:11
(جاری ہے)
پاک فوج خوشحال بلوچستان پروگرام کیلئے ہرطرح کی مدد فراہم کرے گی۔آرمی چیف نے کہاکہ پروگرام کیلئے پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پروگرام کی پرامن تکمیل کیلئے سکیورٹی امورکی بھی منظوری دی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کوئٹہ میں آرمی فرنٹیئر کور قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں قابل ذکر بہتری پر خراج تحسین پیش کیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں امن کی بحالی کیلئے خاص طور پر بلوچستان کے عوام کی حمایت اور قربانیوں کو سراہا۔ فوج اور سول حکومت کی طرف سے سیکیورٹی اور ترقی کیلئے اختیار کی گئی مشترکہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج صوبائی حکومت کو صوبے میں امن کی بحالی کیلئے ہر طرح کی ضروری معاونت فراہم کریگی اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار کے فروغ میں تعاون کیا جائیگا اور دور دراز علاقوں میں تمام منصوبوں کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔اس سے قبل کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کمانڈسدرن کمانڈرپہنچنے پرآرمی چیف کا استقبال کیا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.