Live Updates

عمران خان دو روزہ دورے پر اتوار کی رات کراچی پہنچیں گے

چیئرمین تحریک انصاف مختلف اضلاع کے ورکرز کنونشن کے علاوہ کاروباری کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے

جمعرات 23 نومبر 2017 21:02

عمران خان دو روزہ دورے پر اتوار کی رات کراچی پہنچیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے کے لئے 26نومبر کی رات کراچی پہنچیں گے۔دو روزہ دورے پر وہ مختلف اضلاع کے ورکرز کنونشن کے علاوہ کاروباری کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جمال صدیقی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عمران خان 27نومبر صبح10بجے مختلف لیبر یونین کے رہنما?ں سے ملاقات کریں گے، 11:45بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شمولیت کا اعلان کریں گے، 1بجے وہ پارٹی رہنما لیاقت جتوئی کی رہائش گاہ (عقب مزار عبد اللہ شاہ غازی)پر ظہرانے میں شریک ہوں گے، 2بجے ایف پی سی سی ہا?س کلفٹن میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے، شام5:30بجے کراچی کابینہ کے عہدیداران کے ساتھ ایک تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ6بجے انصاف ہا?س پر ہی منعقدہ یوتھ کنوشن سے بھی خطاب کریں گے، 7:30بجے شاہ فیصل کالونی میں ضلع کورنگی کے ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ28نومبر بروز منگل کو صبح 10بجے بزنس کونسل کے ساتھ ملاقات کریں گے ،12بجے کراچی بار کونسل سے خطاب کریں گے، 2:30بجے اقرا یونیورسٹی میں طلبائ کونشن سے خطاب کریں گے۔چیئرمین عمران خان شام7:30بجے گلشن حدید میں ضلع ملیر کے ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ رات 9:30بجے حیدر ی میں ضلع وسطی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات