ڈاکٹر طاہر القادری کا عوامی تحریک کے رہنما چوہدری مظہر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 23 نومبر 2017 21:02

ڈاکٹر طاہر القادری کا عوامی تحریک کے رہنما چوہدری مظہر کے والد کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک منڈی احمد آباد (اوکاڑہ) کے صدر چوہدری مظہر زاہدی کے والد چوہدری بشیر احمد کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال ،تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر عبد الحفیظ خان اور علامہ لطیف مدنی نے چوہدری مظہر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش کیلئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :