رکن سندھ اسمبلی سید امیر حیدر شاہ شیرازی کا صحافیوں کے ہمراہ سول اسپتال مکلی کا دورہ

ہسپتال میں دو بچوں کے زمین پر تڑپنے اور انہیں داخل نہ کرنے پر رکن اسمبلی کا سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 23 نومبر 2017 21:02

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) مسلم لیگ( ن) کے رکن سندھ اسمبلی سید امیر حیدر شاہ شیرازی نے مکلی پریس کلب مکلی کے صحافیوں ہمراہ سول اسپتال مکلی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران 2معصوم بچے اسپتال میں زمین پر تڑپ رہے تھے، جس پر رکن سندھ اسمبلی سید امیرحیدر شاہ شیرازی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اسی اثنا میں سول اسپتال مکلی کے ڈاکٹر سید صفدر شاہ امیرخانی بھی پہنچ گئے اور انہوں آتے ہی صحافیوں اور رکن سندھ اسمبلی سید امیر حیدرشاہ سے بدتمیزی شروع کردی جس سے جھگڑے جیسے صورتحال پیدا ہوگئی ۔

مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی امیر حیدرشاہ نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے سول اسپتال کی تباہ حال صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال کے اندر 2 معصوم بچے زمین پر تڑپ رہے تھے جنہیں داخل تک نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں سول اسپتال مکلی کی صورتحال پربات کروں گا۔

متعلقہ عنوان :