نواز شریف جب بھنور میں پھنستے ہیں تو انہیں آصف علی زرداری یاد آتے ہیں، سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو

پیپلز پارٹی نااہل اور مفاد پرست شخص کا ساتھ کیوں دے، نواز شریف نے اصول کی سیاست نہیں سیکھی، وہ ہمیشہ اپنے مفاد کی سیاست کرتے ہیں

جمعرات 23 نومبر 2017 21:01

نواز شریف جب بھنور میں پھنستے ہیں تو انہیں آصف علی زرداری یاد آتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نااہل اور مفاد پرست شخص کا ساتھ کیوں دے۔ نواز شریف جب بھنور میں پھنستے ہیں تو انہیں آصف علی زرداری یاد آتے ہیں۔ نواز شریف نے اصول کی سیاست نہیں سیکھی، وہ ہمیشہ اپنے مفاد کی سیاست کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ نواز شریف پر جب اپنی جماعت اور اتحادی اعتبار نہیں کررہے تو ہم کیوں کریں۔ ماضی میں بھی نواز شریف شہید بینظیر بھٹو کو سزا دلواکر خوش ہوئے تھے، اب خود کیوں رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ہمیشہ دہرا معیار رہا ہے۔ ای پی ڈی ایم بنانے والے میاں صاحب کس منہ سے میثاق جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔ نواز شریف نااہل اور چور ثابت ہوچکے ہیں۔ ایسے شخص کو پارٹی کا صدر نہیں بننا چاہئے۔