سکردو، بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء نے ٹیکس کیخلاف بھر پور مزاحمت کا اعلان کر دیا، ڈاکٹر محمد علی جوہر

جمعرات 23 نومبر 2017 20:58

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) ناظم اعلیٰ المرکز اسلامی الحدیث ڈاکٹر محمد علی جوہر نے کہا کہ بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء نے ٹیکس کے خلاف بھر پور مزاحمت کا اعلان کر دیا ، آئینی حقوق کے بغیر کسی قسم کا ٹیکس نہیں دینگے ، وہ بروز جمعرات صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ایک عجیب و غریب صوبائی سیٹ اپ دیگر وفاق مذاق کر رہا ہے ہمیں مکمل آئینی صوبہ قرار دینے کے بعد ٹیکس نافذ کرنے کے حکم پر ہم دل و جان سے عمل کرینگے ، تاہم آئینی حقوق دینے بغیر کسی بھی قسم کا ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں ،انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران و عوامی ایکشن کمیٹی کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ عملی میدان میں تمام علمائے کرام متحد و متفق ہیں ، مرکز اہل سنت کے نامور عالم دین مولانا ابراہیم خلیل نے کہا کہ ہم قوم کے ساتھ ہیں اور جو قوم کیساتھ ہو گا وہی ہمیں قبول ہے ،انجمن امامیہ کے صدر شیخ محمد علی مظفری نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمیں بار بار دھوکہ دے رہی ہے لیکن واضح کروں کہ اب انکے مکر و فریب میں نہیں آئینگے ، اور ٹیکس خلاف تحریک میں انجمن تاجران و عوامی ایکشن کمیٹی کے ہر فیصلے کی بھر پور حمایت کرینگے ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اُس وقت تک ٹیکسز کی مد میں ایک روپیہ نہیں دینگے جب تک انہیں آئینی حقوق نہیں دیے جاتے ۔

متعلقہ عنوان :