ڈپٹی کمشنر سکردو نے گلگت بلتستان میں کل ہونیوالی متوقع شٹرڈان ہرتال کے پیش نظر تما م یوٹیلٹی سٹورز کھلے رکھنے کا حکم جاری کردیا

جمعرات 23 نومبر 2017 20:58

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء)گلگت بلتستان میں (کل) 24 نومبر سے ہونیوالی متوقع شٹرڈان و پہہ جا م ہرتال کے پیش نظر تما م یوٹیلٹی سٹورز کو کھلے رکھنے کے احکامات جاری کر دئے ،ڈپٹی کمشنر سکردوکی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن No. S 1(6)2016-7900کے مطابق 24تاریخ سے ہونے والی متوقع شٹرڈان یوٹیلٹی اسٹورز اہل کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہرتال کے دوران یوٹیلیٹی اسٹوز کو ہر صورت کھلے رکھنے کے لیے ضروری اور عملی اقدامات کریں ، تاکہ عوام کو ہرتال کے دوران ریلیف مل سکے �

(جاری ہے)